پنجاب، گجرات اور گوا میں دلت منشور جاری کرے گی عام آدمی پارٹی
نئی دہلی27جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)دلتوں پرحملے سیاسی طور پرحساس مسئلہ بننے کے درمیان عام آدمی پارٹی (آپ)نے بی جے پی کے’’دلت مخالف اورمنوادی‘‘چہرے کو بے نقاب کرنے کے لئے انتخابات والی ریاستوں،پنجاب، گوا اور گجرات میں’’دلت منشور‘‘جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ خاص طور پر دلتوں پر مرکوز منشور میں ان ریاستوں میں منظم طریقے سے دلتوں کو ہراساں کئے جانے کا ذکر کریں گے اور انہیں سماجی ترقی میں شامل کرنے کے ایجنڈے کے فقدان کو لوگوں کے سامنے رکھاجائے گا۔اس کے ساتھ بتایا کہ آپ پنجاب کی طرح ہی گوامیں بھی یوتھ منشورلائے گی۔ایک سینئر آپ لیڈر نے کہاکہ چونکہ مرکز کی دلتوں کے خلاف جرائم کے مجرموں پر کوئی کارروائی کرنے میں دلچسپی نہیں ہے، تب کیا متبادلات رہ جاتے ہیں؟۔گجرات میںیہ پہلی بار نہیں ہے کہ دلتوں کو اتنی بری طرح پیٹا گیا۔لیکن کتنے لوگوں کو معلوم ہے کہ یہ ہوتاآرہاہے۔انہوں نے کہا کہ آپ مانتی ہے کہ بی جے پی کے دلت مخالف اور منوادی چہرے کو بے نقاب کرنے کا وقت آگیا ہے۔لوگوں کو معلوم چلنا چاہئے کہ اس کا ایسا کوئی ایجنڈا نہیں ہے جس کا دلت حصہ ہوں گے۔اس رہنما نے کہاکہ انہوں نے مایاوتی کی توہین کیوں کی؟ ۔میں سمجھتا ہوں کہ وقت آ گیا ہے کہ لوگوں کو پتہ چلے کہ بی جے پی دلت مخالف ہے۔یہ بنیادی طور پر منوادی پارٹی ہے اور اس کا آپ کی ترقی ایجنڈے میں دلتوں کو شامل کرنے کے لئے اپنا کوئی شامل ہوں ایجنڈانہیں ہے۔